14 مئی 2026 - 04:37
امریکہ ایران کے ساتھ جنگ میں تاریخی شکست سے دوچار ہو گا، ایڈمرل سیاری

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے کہا: امریکہ ایران کے ساتھ جنگ میں مسلح افواج کے بہادر جانبازوں کی دلیری اور استقامت اور ہمیشہ میدان میں موجود قوم کی حمایت کی برکت سے، اپنے تمام دفاعی آلات اور صلاحیتوں کے باوجود شکست کھائے گا اور یہ تاریخ میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے چیف آف اسٹاف اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے ملکی ہوا بازی تنظیم کے سربراہ سے ملاقات میں کہا: دِنا بحری جہاز کے شہداء کو ملک میں منتقل کرنے کے سلسلے میں، ہم ہوا بازی تنظیم کے انتہائی مشکور ہیں کیونکہ انہوں نے اس معاملے میں رضاکارانہ اور از خود اقدام کیا اور ہمارا ساتھ دیا اور یہ ہمارے لئے قابل قدر تھا۔

انہوں نے ویت نام اور وینزویلا میں امریکی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: امریکہ قتل و غارتگری، بغاوتوں اور تخریب کاریوں کے ذریعے اپنے اہداف تک پہنچ سکا، لیکن ایران کی بات ہی اور ہے اور امریکہ ایران کے ساتھ جنگ میں مسلح افواج کے بہادر جانبازوں کی دلیری اور استقامت اور ہمیشہ میدان میں موجود قوم کی حمایت کی برکت سے، اپنے تمام دفاعی آلات اور صلاحیتوں کے باوجود، تزویراتی شکست کھائے گا اور اس شکست کو تاریخ میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا: ملک کے خلاف جارحانہ جنگ کے حالات میں ایران کے عوام کی اعلیٰ سماجی برداشت عدیم المثال اور تاریخی ہے موجودہ حالات میں عوام کی یہ اعلیٰ برداشت، ذمہ داروں کی ذمہ داری کو مزید بھاری کر دیتی ہے اور انہیں چاہئے کہ وہ دن رات کی کوششوں سے عوام کے اس اتحاد اور قومی ہم آہنگی کا شکریہ ادا کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha